
امریکہ دنیا کی قیادت سے پیچھے نہیں ہٹے گا . جوبائیڈن کا اعلان
دنیا کی قیادت کرتے ہوئے مخالفین کا مقابلہ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلیں گے.نومنتخب صدر کا خطاب
میاں محمد ندیم
بدھ 25 نومبر 2020
22:56

(جاری ہے)
وہ مجھے ان باتوں سے آگاہ کریں گے جن کا جاننا میرے لیے ضروری ہے نہ کہ میں کیا سنتا چاہتا ہوں.
خیال رہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن نے انٹنی بلنکن کو وزیر خارجہ نامزد کیا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے نکتہ نظر سے بالکل مختلف رائے رکھتے ہیں ناقدین یہ اعتراض کرتے رہے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں امریکہ یورپ میں اپنے دیرینہ اتحادیوں سے دور ہو گیا ہے جبکہ اس نے روسی صدر ولادی میر پوٹن، ترک صدر ایردوان اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جیسے آمروں کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے ہیں. اگرچہ صدر ٹرمپ امریکہ کی جانب سے روس پر عائد کی گئی پابندیوں کو ان کی انتظامیہ کی قوت اور عزم کا ثبوت قرار دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان سے زیادہ روس سے سختی سے کوئی نہیں نمٹا بلنکن کے علاوہ بائیڈن نے ماحولیات سے متعلق سابق وزیر خارجہ جان کیری کو اپنا خصوصی ایلچی نامزد کیا ہے جو نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بھی حصہ ہوں گے. بائیڈن نے الحاندرو مایورکاس کو وزیر داخلہ، تھامس گرین فیلڈ کو اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر، ایورل ہینز کو ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس اور جیک سولیون کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا ہے بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بطور امریکی ہم اس ٹیم پر فخر کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ایک نئی سوچ اور حکمتِ عملی کے تحت کام کرتے ہوئے امریکی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی. ادھر صدر ٹرمپ نے تاحال انتخابی نتائج کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا اور انہوں نے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے گو کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ میں انتقال اقتدارِ کے ذمہ دار ادارے جنرل سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کو تیاریاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم صدر ٹرمپ کا اب بھی یہ اصرار ہے کہ وہ قانونی جنگ جاری رکھیں گے. ادھر آج وائٹ ہاﺅس میں ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 30 ہزار سے زائد ہونے پر امریکی عوام کو مبارک باد دی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020 میں نو مرتبہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں 48 مرتبہ اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کے نئے ریکارڈ قائم کیے. صدر کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر وہ انتظامیہ اور امریکی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ایک منٹ کی اس پریس کانفرنس کے بعد صدر ٹرمپ رپورٹرز کے سوالات کے جواب دیے بغیر چلے گئے خیال رہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن مطلوبہ 270 الیکٹرول ووٹس کا ہدف عبور کر کے ملک کے 46ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں لیکن صدر ٹرمپ نے تاحال انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور ا±ن کا دعویٰ ہے کہ وہی یہ الیکشن جیتے ہیں.مزید اہم خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا
-
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
-
لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر حالات خراب کرنے کی بات بھول جائیں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
حکومت کا ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.