وزیراعظم عمران خان کے اچانک دورہ لاہور کی اصل وجہ سامنے آگئی

فردوس مارکیٹ انڈر پاس تو بس ایک بہانہ تھا وزیراعظم کے دورے کی اصل وجہ چوہدری برادران سے ملاقات تھی ، سینئر تجزیہ کار طاہر ملک کا تبصرہ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 26 نومبر 2020 10:28

وزیراعظم عمران خان کے اچانک دورہ لاہور کی اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی اصل وجہ منظر عام پر آگئی ، سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک کہتے ہیں کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس تو بس ایک بہانہ تھا وزیراعظم کے دورے کی اصل وجہ چوہدری برادران سے ملاقات تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ڈھائی سال تک سردمہری کا مظاہرہ کیا گیا لیکن عمران خان کا اچانک دورہ لاہور کیلئے فردوس مارکیٹ انڈر پاس تو بس ایک بہانہ تھا ، اصل وجہ تو ان کی چوہدری برادران سے ملاقات تھی کیوں کہ مذکورہ ملاقات وزیراعظم عمران خان پر پریشر کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی ۔

سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ پنجاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو گرین سگنل دیا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ق پر کام کرلیا ہے آپ انتہائی لیول پر نہ جائیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائس گاہ پر ملاقات کی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

بتایا گیا کہ اس ملاقات میں اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی بھی شریک تھے ، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم کی طرف سے حکومت کی اہم اتحادی جماعت کے سربراہ کو حکومتی امور پر اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیرچیمہ اور چوہدری مونس الہٰی بھی شریک تھے جب کہ چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔