بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے کورڈ19 خصوصی امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 26 نومبر 2020 14:56

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے کورڈ19 خصوصی امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔جس کے 5166 طلبائ و طالبات سے 998 امیدواروں کی کامیابی سے شرح تناسب19.31 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس امتحان کے لیے 6307 اٴْمیدواروں نے داخلہ فارم جمع کروائے جن میں سے 5166امیدوار طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے۔جن میں 998 اٴْمیدوار پاس قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 19.31فیصد رہا۔چیرپرسن بورڈ ڈاکٹر کوثر رئیس نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ آن لائن کیا۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر مہر محمد حسین لک سمیت دیگر بورڈ افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :