Live Updates

امریکا میں کورونا سے ہر 3 منٹ میں 4 اموات

جمعرات نومبر 15:13

امریکا میں کورونا سے ہر 3 منٹ میں 4 اموات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ،ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات اور ہر 3 منٹ میں 4 اموات ہونے لگیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکا کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار تک پہنچ گئی، صرف کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران زیرعلاج مریضوں کی تعداد 81 فیصد بڑھی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی طبی حکام اور سیاستدانوں نے شہریوں سے تھینکس گیونگ تہوار پر گھروں پر رہنے کی اپیل کردی۔ادھر برطانیہ اور فرانس میں کرسمس کے تہوار کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ،کینیڈا کے صوبے البرٹا میں بند جگہوں پر اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 8 ماہ بعد اسکول جزوی کھول دیئے گئے ، بھارت میں مزید 44 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 92 لاکھ ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس 6 کروڑ سے تجاوز کرگئے۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات