میں کیوٹ ہوں یا میری بھانجی امل ،منال نے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا

جمعرات 26 نومبر 2020 15:49

میں کیوٹ ہوں یا میری بھانجی امل ،منال نے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر خود سے اور اپنی بھانجی امل سے متعلق ایک سوال پوچھ کر اپنے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا ۔ڈرامہ سیریل ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ منال خان نے انسٹا گرام پر اپنی بھانجی امل کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے جسے اٴْن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

منال خان نے اپنی اور امل کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ’کون زیادہ کیوٹ ہے، امل یا اٴْس کی خالہ ‘۔منال خان کی اس خوبصورت سیلفی پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، کمنٹ باکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں کو کسی ایک کو منتخب کرنے میں نہایت مشکل پیش آرہی ہے۔منال خان کی پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹ کیے ہیں جن میں اداکارہ ثناء جاوید کا امل کیلئے محبت بھرے پیغام میں کہنا تھا کہ ’وہ ایک بہت پیاری گڑیا ہیں۔‘دوسری جانب صحیفہ جبار خٹک کا منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ ایک مشکل کام ہے۔‘

متعلقہ عنوان :