وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، اسد خٹک

وینا اور ان کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے، بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے، امریکن نیشنل بچوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا،بیان

جمعرات 26 نومبر 2020 15:49

وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، اسد خٹک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے، وینا اور اٴْن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ، بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے، امریکن نیشنل بچوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔اسد خٹک نے کہا کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :