دنیا فانی اورآخرت کی زندگی نہ ختم ہونے والی ہے، مولانا عمران عطاری

جمعرات 26 نومبر 2020 19:05

دنیا فانی اورآخرت کی زندگی نہ ختم ہونے والی ہے، مولانا عمران عطاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ عقل مند وہ ہے جو متقی وپرہیز گار ہو ،یہ بات سرکارؐ نے ارشاد فرمائی ہے ،سرکارؐ سے زیادہ عقل مند کوئی نہیں ،آپ ؐ مدبر اعظم بھی ہیں ،آپؐ کی ہر بات سب سے بہتر ہے ،آپؐ کی ہر بات تصدیق شدہ ہے ،آپ ؐ بااختیار ہیں جو چاہیں فرمادیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ پروفیشنلز کے تحت منعقدہ سنتوں بھرے اجتماع سے بذریعے ویڈیو لنک بیان کرتے ہوئے کیا۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ عقل ،ذہانت کس کا نام ہے ،بہتری ،اچھائی کیا ہے ،درست سمت کسے کہتے ہیں یہ تمام چیزیں سرکار دوعالم ؐ نے بتائی ہیں اور سب سے بہتر بتائی ہیں ، ایک مسلمان کیلئے قرآن وحدیث اور صحابہ کرام کی سیرت سے ثابت ہونے والی بات قابل تقلید ہوتی ہے،مسلمان اس کی پیروی کرتے ہیں ،قرآن کریم میں جو کچھ ارشاد ہوا اس میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مولانا عمران عطاری نے کہا کہ عقل مندی کا تقاضا ہے کہ ہمیں جتنا جہاں رہنا ہے اتنی ہی وہاں کی تیاری کی جائے لہٰذا اپنی سوچ کو بدلیں اور جتنا اس فانی دنیا میں رہنا ہے اتنی دنیا کی اور جتنا آخرت میں رہنا ہے اتنی آخرت کی تیاری کرنی چاہئے اور زندگی کے تما م تر معمولیات کے ساتھ ساتھ ہمیں اسی زندگی میں آخر ت کی تیاری ہے۔

متعلقہ عنوان :