اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل دورانیے میں ڈھائی گھنٹے کا اضافہ

مسافروں کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے ٹرین روزانہ ساڑھے 13کی بجائے 16گھنٹے چلے گی

جمعرات 26 نومبر 2020 21:06

اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل دورانیے میں ڈھائی گھنٹے کا اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) حکومت نے مسافروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے دورانیے میں ڈھائی گھنٹے کا اضافہ کردیا ، اب ٹرین روزانہ ساڑھے 13گھنٹے کی بجائی16گھنٹے چلے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام کی پزیرائی کے بعد حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے دورانیے کو بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میٹرو ٹرین اب صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک چلا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :