آکسفورڈ یونیورسٹی کا ویکسین کے ٹرائل میں ایک غلطی کا اعتراف
ٹرائل کیلئے استعمال ہونے والی کچھ وائلز میں ویکسین کا تناسب درست نہیں تھا تو کچھ رضاکاروں کو آدھا ڈوز دیا گیا، بیان
جمعہ 27 نومبر 2020 13:01
(جاری ہے)
25 نومبر کو ایک بیان میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے بتایا کہ درحقیقت کم ڈوز کا استعمال کرانا ٹرائل کا حصہ نہیں تھا بلکہ یہ غلطی سے ہوا۔بیان کے مطابق ٹرائل کے لیے استعمال ہونے والی کچھ وائلز میں ویکسین کا تناسب درست نہیں تھا تو کچھ رضاکاروں کو آدھا ڈوز دیا گیا۔
برطانوی یونیورسٹی نے بتایا کہ اس کی جانب سے اس مسئلے پر ریگولیٹرز سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے بعد آخری مرحلے کے ٹرائل 2 گروپس پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ مینوفیکچرنگ مسئلے کو ٹھیک کرلیا گیا۔2 ہزار 741 افراد کو پہلا ڈوز کم مقدار میں دیا گیا تھا جس کے 28 دن بعد دوسرا ڈوز مکمل دیا گیا جبکہ 8 ہزار 895 افراد کو 2 مکمل ڈوز دیئے گئے۔کم ڈوز والے گروپ میں کسی بھی فرد کی عمر 55 سال سے زیادہ نہیں تھی اور ماہرین کے مطابق جوان افراد کا مدافعتی ردعمل بزرگ افراد کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کم ڈوز والے گروپ میں ویکسین بہت زیادہ موثر نظر آئی کیونکہ ان کا مدافعتی نظام بھی مضبوط تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے بھی کہا تھا کہ واضح نہیں کہ کم ڈوز میں یہ ویکسین زیادہ موثر کیوں رہی اور اس کی وجہ جاننے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔آکسفورڈ ویکسین کی تیاری میں شامل سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ اس سوال کے جواب سے ممکنہ طور پر معلوم ہوسکے گا کہ ویکسین کی کتنی مقدار بہترین مدافعتی ردعمل میں مدد دے سکے گی۔ٹرائل کے نتائج طبی جریدوں میں شائع ہوں گے اور برطانوی ریگولیٹرز کو فراہم کیے جائیں گے جو فیصلہ کریں گے کہ عام افراد کے لیے ویکسین استعمال کی جانی چاہیے یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.