سی ڈی اے حکام کا وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

جمعہ 27 نومبر 2020 12:51

سی ڈی اے حکام کا وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2020ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ زون 4 اعجاز شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحق بروہی نے جمعرات کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں  ڈاکٹر محمد صارم رجسٹرار اور شاہ جی محمد  ایڈیشنل رجسٹرار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے یونیورسٹی کے لئے سڑک کی زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے اور  بہت جلد سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے مزید کہا کہ کی یونیورسٹی میں سہولیات کی فراہمی و تزئین و آرائش  کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے یونیورسٹی میں پھولوں کے پودے بھی لگائے ۔