خواجہ سرائوں کو حج و عمرے کا حق، خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ نومبر 19:28

پشاور۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :خواجہ سراوؤں کوحج اورعمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نگہت یاسمین اورکزئی نے آوازاٹھالی، خاتون رکن خیبرپختونخوااسمبلی نے اس حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرادی ہے، قرارداد کے متن کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی وفاقی حکومت سے امرکی سفارش کرتی ہے کہ وہ سعودی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ خواجہ سرابھی اس معاشرے کاحصہ ہے خواجہ سراکمیونٹی کو وراثتی قانون میں شامل کیا جائے اور پاکستان کی حکومت فارن آفس سے یہ بھی مطالبہ کرے کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو حج اور عمرہ کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ بھی پاکستانی شہری ہیں اور ملک کاحصہ ہیں۔