اعتماد کے بغیر کسی بھی رشتے کو مضبوط بنیاد نہیں مل سکتی ‘ریما

ہلکی پھلکی نوک جھوک ہر گھر میں چلتی ہے لیکن اسے طول نہیں دینا چاہیے

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:04

اعتماد کے بغیر کسی بھی رشتے کو مضبوط بنیاد نہیں مل سکتی ‘ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ اعتماد کسی بھی رشتے کی مضبوطی کی علامت ہے ، اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہیں تو کبھی خوشحال زندگی نہیں گزاری جا سکتی ، مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے ،خوش قسمتی ہے کہ مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ریما نے کہا کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے ۔

میرے شوہر ہر حوالے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں ، ان کو گلوکار مہدی حسن بہت پسند ہیں اور ان کا گانا ’’ میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا ‘‘ اکثر سنتے رہتے ہیں ۔ ریما نے ایک سوال کے جواب میں ہلکی پھلکی نوک جھوک تو ہر گھر میں چلتی ہے لیکن اسے طول نہیں دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :