انگلینڈ کا موٹاپے کا شکار افراد کو کورونا ویکسین پہلے دینے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:07

انگلینڈ کا موٹاپے کا شکار افراد کو کورونا ویکسین پہلے دینے کا فیصلہ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائیگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی ) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائیگی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کا کورونا سے موت کے امکانات دگنا ہیں۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے امریکی کمپنی فائزر، بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔