ایرانی جوہری سائنسدان کو اسرائیل نے قتل کیا ، حسن روحانی

شہید فخری زادہ کا قتل ہمارے دشمنوں کی مایوسی اور نفرت کو ظاہر کرتا ہے، شہادت کامیابیوں کو کم نہیں کریگی، ایرانی صدر

ہفتہ نومبر 15:07

ایرانی جوہری سائنسدان کو اسرائیل نے قتل کیا ، حسن روحانی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے نامور ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل پر نامور جوہری سائنسدان کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر عالمی استعمار کے ناپاک ہاتھ مادہ پرست غاصب صیہونی حکومت کے کئے گئے خون سے داغدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’شہید فخری زادہ کا قتل ہمارے دشمنوں کی مایوسی اور نفرت کو ظاہر کرتا ہے، ان کی شہادت ہماری کامیابیوں کو کم نہیں کریگی‘۔

متعلقہ عنوان :