سیمی راحیل کا پی ٹی وی کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ 1400 روپے دینے پر اظہار برہمی

1400 کا چیک اس چیز کا اعتراف ہے ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے’’، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل کس قدر خوفناک ہے، سینئر اداکارہ

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:56

سیمی راحیل کا پی ٹی وی کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ 1400 روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سینئراداکارہ سیمی راحیل نے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسبت سے پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان کیساتھ سلمان شاہد بھی تھے اور یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے’’، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل کس قدر خوفناک ہے۔سیمی راحیل نے کہا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی پر کام کیوں نہیں کرتی پی ٹی وی پرائیویٹ چینلزکے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے اس کا اندازہ یہ چیک دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے اچھا کیا مذاق ہے، یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے۔یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔ سیمی راحیل نے مزید کہا کہ جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، ریما اور میرا کو تو لاکھوں روپے ملتے ہیں لیکن سینئر فنکاروں کے یہ سلوک ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :