خیصار ڈیم کو فنڈز نہ ملنے سے ڈیم کا تعمیراتی کام روکا ہوا ہے فنڈز جلد ریلیز کیا جائے تاکہ ڈیم کا کام مقررہ وقت تک پورا ہوسکا،میر افضل خان مینگل

ہفتہ نومبر 16:54

خیصار ڈیم کو فنڈز نہ ملنے سے ڈیم کا تعمیراتی کام روکا ہوا ہے فنڈز جلد ..
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) خیصار ڈیم کو فنڈز نہ ملنے سے ڈیم کا تعمیراتی کام روکا ہوا ہے فنڈز جلد ریلیز کیا جائے تاکہ ڈیم کا کام مقررہ وقت تک پورا ہوسکا، ان خیالات کا اظہار مینگل، بادینی اور جمالدینی قبائل کے معتبرین نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاپریس کانفرنس سے سیاسی وقبائلی رہنماوں میر افضل خان مینگل، سابق ایم پی اے نوشکی میر شبیر احمد بادینی، قبائلی رہنماء میر جنید جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں بارش کم ہونے کے باعث چشمے کاریزات خشک ہوچکے ہیں، جس سے زمین کا واٹر لیول خطرناک حد تک گر چکا ہے، انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے گذشتہ ادوار میں خیصار ڈیم منظور ہوا، جس کا کام جاری و ساری تھا، مگر فنڈز نہ ملنے سے کام روکا ہواہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ خیصار ڈیم کے تعمیرات کے لئے فوری فنڈز ریلیز کریں تاکہ خیصار ڈیم کا کام وقت مقررہ پر مکمل ہوسکے خیصار ڈیم میں پانی اسٹور کرنے کے بعد چشمے اور کاریزات بحال ہونگے اور جوئے نوشکی نالہ بھی رواں دواں ہوگا، زمین کا واٹر لیول بھی اوپر آئے گا، انہوں نے کہاکہ مینگل ،بادینی اور جمالدینی کے زرعی اراضیات جوئے نوشکی اور خیصار نالہ سے آباد پوتے تھے مگر ڈیم کا کام سست روی کا شکار ہے فنڈز نہ ملنے سے کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، لہذا خیصار ڈیم کا شروع کرانے کے لئے فنڈز جلد ریلیز کیا جائے تاکہ ڈیم کا کام مقررہ وقت پر مکمل ہوسکے اور ضلع نوشکی کو فائدہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :