کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے اور چھاپہ مار کارروائیاں ،20ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ،منشیات فروش عورت،ڈیزل اسمگلراورگٹکے کے کارخانے کے مالک ودیگر جرائم میں ملوث20ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل،مسروقہ موٹرسائیکل ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔

تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

جیکسن پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار لڑکیوں سمیت چھ لزمان کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کرلیا سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروش بہادر گل،حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش اشرف،جبکہ تین ملزمان آصف طوری،جمیل عرف جیلو، اقبال عرف چوہا، کلری پولیس نے 6 منشیات فروش عامرابراہیم،م جاوید،بلاول،آدم، محمد شفیع اور عامر،ڈاکس پولیس نے منشیات فروش عورت مریم زوجہ محمد سلام،ماڈل تھانہ لیاقت آبادنے چار ملزمان گرفتار سلیم قریشی، بابر علی،عزیزاور حارث،اسٹیل ٹاو ن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان رفیق، شمس دین اور غلام شبیر،ماڑی پور پولیس نے ملزم عرفان، بغدادی پولیس نے ماوا گٹکا بنانے کے کارخانہ پر چھاپہ مار کرمالک امجد بلوچ، کوگرفتارکرکے ،170 کلو گرام چھالیہ ،بھار ی مقدار میں تیار گٹکا، آٹومیٹک مشین سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا،جبکہ پارٹنر محسن بلوچ موقع سے فرار ہو گیا۔