ہاشو گروپ جلد ہی وادی ناران میں پی سی لیگیسی ہوٹل کا آغاز کرے گا
ہاشو گروپ اور ایس این کیو ریزور ٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی شراکت سے وادی ناران میں سیرو سیاحت کو فروغ ملے گا
پیر 30 نومبر 2020 15:49
(جاری ہے)
ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او جناب مرتضیٰ ہاشوانی نے اظہار خیال کیا کہ ہم، پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، اس نئے ہوٹل کا انتظام سنبھالنے پر خوش ہیں۔
ایس این کیو ریزورٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ سی ای او جناب سید قیصر محمود شاہ نے کہا: ''ہمیں ناران میں جدید فن تعمیر اور سفری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سیاحت کے لئے ایک نئی جگہ تیار کرنے کے لئے ہاشو گروپ کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔'' وادی ناران سلسلہ کو ہ ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں، گھنے اور سرسبز و شاداب الپائن کے جنگلوں سے گھری ہو ئی دلکش نظاروں کا شاہکار دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ کاروبار ی اور تفریحی مسافروں کے لئے نیا تعمیر شدہ، پی سی لیگیسی ہوٹل ناران تمام مہمانوں کو جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ ہوٹل میں، وہ اپنے قیام کے لئے 70 کمروں اور سوئٹس میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، ر یستورا نٹ میں کھانا کھا سکتے ہیں، ایونٹ کے خوبصورت ہال کا استعمال کرسکتے ہیں، اور ہوٹل میں جم اور تندرستی کی خدمات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریحی سہولیات بھی شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کی وادی کاغان کے بالائی حصے میں واقع وادی ناران اسلام آباد سے تقریبا 280 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ایک انتہائی مشہور سیاحتی مقام،جس نے اپنی نمایاں خوبصورتی کی وجہ متعدد سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا اور اس کے ارد گرد نمایاں سیاحتی مقامات جیسے دلکش سیفل ملوک جھیل، شوگران، بابوسر ٹاپ، اور سری پے میڈوز کا بھی نظارہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر
-
دہشتگردی کے متاثرین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کا یو این اقدام
-
یاد سے شفاء: اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، امدادی کارکنوں کا انتباہ
-
یورپ میں زچگی کے دوران اموات میں دوبارہ اضافہ، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
-
غزہ: ملبہ ہٹانے کے دوران 19 بچوں سمیت 50 لاشیں بازیاب، یو این
-
ماحول دوست توانائی کو زمین چاہیے لیکن کیا یہ اس کا تحفظ بھی کرے گی؟
-
یو این کا کانگو میں ایبولا ویکسین کی 70,000 خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان
-
یوکرین پر روس کے ڈرون و میزائل حملے قابل مذمت، یو این چیف
-
ہمیں اطلاع تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عدالت کے فیصلے سے ناراض ہیں
-
حکومت کو پسند ہو یا نہ ہولیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں
-
حکومت کو توہین عدالت کی کاروائی کا کوئی ڈر نہیں وہ سمجھتے ہیں دنیا بدل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.