26 سالہ ٹی وی اداکارہ نے کاسٹنگ ڈائریکٹر پر متعدد مرتبہ زیادتی کا الزام عائد کر دیا

متاثرہ ٹی وی اداکارہ نے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2020 16:02

26 سالہ ٹی وی اداکارہ نے کاسٹنگ ڈائریکٹر پر متعدد مرتبہ زیادتی کا الزام ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2020ء) : بھارت میں ایک 26 سالہ ٹی وی اداکارہ نے کاسٹنگ ڈائریکٹر پر متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جس کے بعد کاسٹنگ ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ اداکارہ نے ممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں کاسٹنگ ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اداکارہ اور کاسٹنگ ڈائریکٹر گذشتہ دو سال سے دوست تھے۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر ، جو خود بھی 26 سال کا ہے، نے متاثرہ اداکارہ سے شادی کا وعدہ کیا اور اسی وعدے کی بنیاد پر مختلف موقعوں پر زیادتی جنسی تعلق قائم کیا۔ کچھ عرصہ کے بعد کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اداکارہ سے شادی سے انکار کر دیا جس کے بعد اداکارہ نے 26 نومبر کو قانونی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ورسووا پولیس اسٹیشن کے سینئیر پولیس انسپکٹر راگھویندرا ٹھاکر نے کہا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کے خلاف آئی پی سی کی شق 376 (جنسی زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لیکن تاحال مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ خیال رہے کہ ''میرا بھارت مہان'' کا نعرہ لگانے والے بھارت میں خواتین کی عزت کسی طور محفوظ نہیں ہے۔ آئے دن بھارت میں بچیوں سے زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ لیکن ان واقعات میں سے کم ہی رپورٹ ہوتے ہیں، اور جو رپورٹ ہوتے ہیں اُن میں بھی مجرمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی ۔ بھارت کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک اور غیر محفوظ ملک بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بھارت میں رہنے والی خواتین کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں کسی بھی عورت کی عزت غیر محفوظ ہے۔ ہر کام میں ذات پات کا خیال رکھنے والے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے وقت نہ ذات دیکھتے ہیں نہ ہی دھرم۔