انوشے عباسی See Prime کی نئی فلم 'Dancing Doll'میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

پیر 30 نومبر 2020 17:56

انوشے عباسی See Prime کی نئی فلم 'Dancing Doll'میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ چینل See Primeکی جانب سے ایک اور مختصر مووی پیش کی جاری ہے۔ تازہ ترین مختصر مووی'Dancing Doll'ایک ماں کی قربانی اور اپنی بیٹی کی محبت کی انتہائی حساس کہانی ہے جس کے ستاروں میں باوقار انوشے عباسی اور چائلڈ اسٹار اینجل کنول شامل ہیں۔

'Dancing Doll' ایک اکیلی ماں کی مشکلات کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کی زندگی کو اپنی زندگی سے بہتر بنانے کی تگ و دو میںرتی ہے۔ اس کہانی میں ماں بیٹی کے انتہائی غیر معمولی رشتے کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں پیار اور محبت کی کوئی کمی نہیں ہے۔اس تازہ ترین ریلیز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مختصر فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہا،"خاندان انسان کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے جہاں سے فرد بہت کچھ سیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

"انہوں نے مزید کہا،"کسی شخص کی پہچان یہ نہیں ہوتی کہ وہ کس جگہ سے تعلق رکھتا ہے بلکہ اصل پہچان وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کی تربیت کی ہے۔"واثق علی کی تحریر اورمحسن طلعت کی ہدایات میں بننے والی اس تازہ ترین مختصر فلم کے معاون پروڈیوسر علی حسین اور محب بخاری ہیں۔ فلم کے اداکاروں میں انوشے عباسی، فیضان خواجہ اور چائلڈ اسٹار اینجل کنول نمایاں ہیں۔زندگی میں سب کچھ اتفاقیہ طور پر نہیں ہوتا۔ آپ اپنے عمل سے اپنی منزل کو پہنچتے ہیں۔ 'Dancing Doll'ہم میں ان لوگوں کیلئے ایک تحریک کی کہانی ہے جو عام انداز میں زندگی کا سفر شروع کرتے ہیں لیکن روزانہ اپنے ارد گرد کی دنیا کو بہترسے بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔ 'Dancing Dollاپنے ناظرین کیلئے اب See Primeکے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :