فیشن اورٹیکسٹائل انڈسٹری ملک کے لئے بہت کثیر زرمبادلہ کماسکتا ہے، میاں طارق مصباح
لاہور چیمبر معیشت کے وسیع تر مفاد میں اس شعبہ سے ہرممکن تعاون کرے گا،صدر
پیر 30 نومبر 2020 19:02
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر معیشت کا ایک اہم ستون ہے کیونکہ اس کا ملکی برآمدات میں60 فیصد حصہ یا 12.8ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے، ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کررہا ہے کیونکہ بین الاقوامی خریدار کورونا کی وجہ سے دوسرے علاقائی ممالک کی بجائے پاکستان کا رخ کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان نے بھی ٹیکسٹائل کی صنعت کی تیز رفتار گروتھ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس صنعت کے لیے افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان اگر مغربی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو، وہ فیشن انڈسٹری کی برآمدات کے ذریعے بہت زرمبادلہ کما سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فیشن انڈسٹری کے لئے اعلیٰ ترین معیاری کام اور فن کے ذریعے پاکستان کے تاثر کو تبدیل کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہو گا۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری، اربوں ڈالر کی بین الاقوامی فیشن مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔میاں طارق مصباح نے کہا کہ پاکستان کی فیشن ڈیزائننگ اورکلاتھنگ انڈسٹری اپنی برآمدی صلاحیت کی وجہ سے قومی معیشت کے لئے ایک اہم شعبہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو مستقبل میں اس شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات کے پیش نظر اس شعبے کو بھرپور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فیشن اینڈ ٹیکسٹائل نبیل افتخار نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اہم مقام حاصل کرنے کے لئے اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی فیشن ڈیزائنرز کے مابین اشتراک ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے ملک کے لئے زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے تیار کڑھائی کو دوسرے ممالک کے ڈیزائن کے ساتھ ملاکر اس شعبے میں مزید تخلیق کی جا سکتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.