لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

مریم خاور نے چیئرمین کے خلاف ہراسگی کی درخواست خاتون محتسب کے دفتر میں دائر کردی

پیر 30 نومبر 2020 21:00

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او میں اختلافات شدت اختیار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اور کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ جس کے باعث کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور نے کمپنی کے چیئرمین پر ہراسگی سے متعلق الزامات عائد کرتے ہوئے ایک درخواست خاتون محتسب کے دفتر میں دائر کردی ہے اور خاتون محتسب کے دفتر میں چیئرمین ایل ٹی سی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ذ حوالے سے چیئرمین ایل ٹی سی کا کہنا ہے کہ وہ دائر کی درخواست کا سامنا کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کمپنی میں پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دس سال قبل چلائی جانے والی کمپنی آج بند کیوں ہی انہوں نے کمپنی کی سی ای او مریم خاور پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ مریم خاور نے ان کے تبادلے کے لئے پہلے ہی پلاننگ شروع کر رکھی تھی لیکن مجھے حکومت کی طرف سے اپوئنٹ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مریم خاور کو مستعفی ہونے والے افسران کو کمپنی کے بورڈ کے اجلاس میں نہیں بلانا چاہئے تھا اور کمپنی کی تباہی کی ذمہ داری سی ای او مریم خاور ہیں۔