وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں صوبے میں پانچ روزہ مہم کا باقاعدہ اجراء کر دیا
مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،صوبہ بھر میں کل 28 ہزار 681 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 25 ہزار 579 موبائل ٹیمیں، ایک ہزار 868 فکسڈ ٹیمیں، ایک ہزار 104 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 130 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد اس صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا،وزیراعلی محمودخان
پیر 30 نومبر 2020 23:06
(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد اس صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
پانچ روزہ اس مہم کے حوالے سے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ گذشتہ سال اس وقت کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے صوبے میں پولیو کے کافی نئے کیسز سامنے آئے تھے، صوبائی حکومت اور شراکت دار اداروں کی سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں اس سال ان پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صوبے اور ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کو ایک قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانا اور انہیں ایک محفوظ مستقبل دینا حکومت سمیت سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لئے علماء ، سیاسی رہنماؤں، اساتذہ، والدین اور میڈیا سمیت سب کو حکومتی کوششوں کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے میں میڈیا اور علماء کا بہت اچھا کردار رہا ہے میں امید کرتا ہوں کہ میڈیا اور علماء اپنا یہ اہم کردار آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت دار اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقوں نے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار اسی طرح ادا کرتے رہے تو بہت جلد اس صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.