خاتون نے اپنی زندگی بلیوں کے لیے وقف کر دی،گھر میں500بلیاں اکٹھی کر لیں
ماہانہ 12لاکھ روپے پاکستانی خرچ کر کے خاتون ان آوارہ بلیوں اور کتوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں
سجاد قادر
منگل دسمبر
06:07

(جاری ہے)
یہ سب انہوں نے دوسری جگہ سے جمع کئے ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ تھا۔
2008 میں انکا بیٹا ایک فارس کی بلی لے کرآیا لیکن جلد اس سے لاپرواہ ہوگیا۔ 2011 میں مریم پر ڈپریشن کے دورے پڑے تو اس وقت وہ بلی سے اپنا دل بہلاتی اور یوں انہوں نے بے گھر بلیوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے کا ارادہ کرلیا۔ اب ان کے پاس 500 کے قریب بلیاں اور کتے موجود ہیں۔ مریم البلوشی کا کہنا ہے کہ’اللہ نے ہمیں زبان، شعور اور وسائل دیئے ہیں، یہ جانور تو بھوک ، بیماری، یہاں تک خطرے میں بھی ہم سے بات نہیں کرسکتے۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگ پرتعیش دعوتیں کرتے ہیں لیکن کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ان جانوروں کی سنوائی ہو اور نہ ہی خلیجی ممالک میں جانوروں کے تحفظ کا کوئی قانون موجود ہے۔اب یہ حال ہے کہ سینکڑوں جانوروں کا خیال وہ خود رکھتی ہیں۔ ان کے کھانے پر ہر ماہ لاکھوں خرچ کرتی ہیں اور انہیں ہسپتال بھی لے جاتی ہیں۔ تاہم اب کچھ لوگوں نے ان کی مدد کے لیے عطیات دینا شروع کردیئے ہیں۔مریم نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ لوگ ان جانوروں کو گھرمیں نہیں رکھنا چاہتے، نہ ہی سڑکوں پر، نہ ہی اپنے کار کے پاس اور نہ ہی کوڑے دانوں پر تو پھر یہ بے زبان مخلوق کہاں جائے؟ اللہ نے یہ زمین صرف ہمارے لیے نہیں بنائی ہے بلکہ ان جانوروں کے لیے بھی ہے۔ اس سیارے پر ہر جاندار کو رہنے کا حق ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی جوہری معاہدہ، واپسی میں پہل کون کرے؟
-
پاکستان کے نصف عوام کورونا ویکیسن لگوانا ہی نہیں چاہتے، سروے
-
اوگرا نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
-
ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم کردی گئی
-
پولیس نے لینڈ کروزر چلانے والے 5 سالہ بچے کا کھوج لگا لیا
-
بلدیاتی نظام جمہوریت کی اصل روح ہے،سید مصطفی کمال
-
شفقت محمود کی دورہ مکلی میں گاڑی خراب، اترنا پڑا
-
اپوزیشن والے عدم اعتماد کا شوق یہ پورا کرلیں، تاریخی شکست دیں گے، پرویز خٹک
-
مسلم لیگ نون اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان
-
آئین میں 3 اصلاحات کا پیکیج بڑی محنت سے تیار کیا گیا ہے، وفاقی حکومت
-
آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم کی قید پر تشویش ہے، پاکستان
-
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں آپ کے لیڈروں کی کرپشن کی بات ہو رہی ہے، شہباز گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.