حکومت پنجاب کے جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں 656 مریضوں کو منتقل کیا گیا

منگل 1 دسمبر 2020 13:52

حکومت پنجاب کے جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمود کی زیرصدارت ریسکیو1122 کا ماہانہ اجلاس ریسکیواسٹیشن پر ہوا۔ کنٹرول روم انچارج محمد نعیم کی جانب سے ریسکیو1122 کی ماہ نومبر کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ ماہ نومبرمیں کنٹرول روم کو 38417کالز موصول ہوئیں جن میں 1852ایمرجنسی کالز تھیں،ٹریفک حادثات کی524میڈیکل کی966آگ لگنے کی 24واقعات،جرائم کی74، پانی میں ڈوبنے کے 5 واقعات،عمارت منہدم ہونے کی 1 کال اور متفرق کالز 258 جن میں 143افراد کو ابتدائی طبی امداد1585کو ہسپتال منتقل مجموعی طور پر 1815 افراد کو ریسکیو 1122 نے ریسکیو کیا۔

ضلع بھر میں اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا اور حکومت پنجاب کے جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں 656 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمودنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کی اس وباء سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ ہم سب مل کر ہی اس وباء سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں، ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا، ریسکیو سیفٹی آفیسر کبیروالہ تنویر سبزواری، اسٹیشن کوارڈی نیٹرز محمد سلیم، سمیع اللہ، محمد کامران، محمد بابر اور میڈیا کوارڈی نیٹر راشد چوہدری نے شرکت کی۔