مراکشی طالب علموں کا قتل :عدالت نے ملزم سہیل احمد صدیقی کی سزا کالعدم قرار دے دی

منگل 1 دسمبر 2020 16:21

مراکشی طالب علموں کا قتل :عدالت نے ملزم سہیل احمد صدیقی کی سزا کالعدم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں 3 مراکشی طالب علموں کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے عدالت میں شواہد پیش کرنے میں ناکام عدالت نے ملزم سہیل احمد صدیقی کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں تین مراکشی طالب علموں کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی عدالت میں پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے عدالت میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی عدالت نے ملزم سہیل احمد صدیقی کی سزا کالعدم قرار دے دی انسداددہشت گردی عدالت نے ملزم سہیل احمد صدیقی کو سزا موت کا حکم سنایا تھا پولیس کے مطابق ملزم نے 2013 میں تین مراکشی طالب علموں کو قتل کردیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ شاہراہ نور جہاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کو جیل میں قید دوسرے ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا اے ٹی سی نے ملزم کو سزا دیتے وقت اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔