ہائیکورٹ نے فراڈ کے کیس میں مطلوب ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی ،اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

منگل 1 دسمبر 2020 16:46

ہائیکورٹ نے فراڈ کے کیس میں مطلوب ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے کیس میں مطلوب ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی جسے محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ملزم محمد احمد نے جعلی دستاویزات تیار کرکے مدعی خاتون کو گھر سے محروم کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے جوہر ٹائون میں مدعی خاتون کا 3 مرلے کا گھر ہتھیانے کی کوشش کی۔ ڈائریکٹر احمر کیفی کی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم نے ملزم پر الزامات ثابت کئے۔ سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج بدھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔