وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈاکٹر نوشین حامد
منگل 1 دسمبر 2020 19:16
(جاری ہے)
آج پاکستان میں پی ٹی آئی کی بدولت خواتین کو جو عزت اور انکے حقوق ملے ہیں شاید ماضی کی حکومت میں ملے ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ ہاؤس پرانہ سکھر میں پی ٹی آئی لیڈیز ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن اور ڈسٹرکٹ سکھر کے منعقدہ اجلاس کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی لیڈیز ونگ پاکستان کی نائب صدر کنول اعجاز، جنرل سیکریٹری ناہید کھاوڑ ، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ماہ جبیں مغل، پی ٹی آئی لیڈیز ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن میڈم صفیہ بلوچ، ریجنل ڈپٹی سیکریٹری سیمہ شیخ،سلمی بلوچ ہمراہ تھیں۔ پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ پاکستان کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا کے پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے بہت سے پروگرام متعارف کرائے ہیں، احساس پروگرام کے تحت خواتین کو ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کرنا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی تنظیم سازی کا مرحلہ جلد مکمل ہونے بعد ملک گیر سطح پر خواتین کنونشن منعقد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرنے والے قبل از گفتگو اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف وہ باتیں کررہے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں دونوں کرپشن میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ملک کو گذشتہ کئی دہائیوں سے صرف لوٹا گیا ہے،پی ٹی آئی حکومت ملک کی غریب عوام کو ہر ممکن بنیادی وبلدیاتی سہولیات فراہم کررہی ہے ،پی ٹی آئی کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان ہے اور ملک کی بائیس کروڑ عوام موجودہ حکومت کی کرپشن پاک پالیسیوں سے بے حد خوش ہیں ، سندھ کی باشعور خواتین کو اپنی مشکلات دور کرنے سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کے سلسلے پی ٹی آئی کے ہاتھ مزید مضبوط کرنا ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.