کروڑوں قیمتی جانیں کورونا کا شکار ہو چکیں، ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، احتیاط ہی واحد حل ہے‘چودھری پرویزالٰہی

ڈاکٹر اے آر خالد کی تصانیف قابل ستائش ہیں، آپ اپنے قلم اور افکار سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں

منگل 1 دسمبر 2020 23:26

کروڑوں قیمتی جانیں کورونا کا شکار ہو چکیں، ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے اعزاز میں معروف سکالر اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈاکٹر راشد سراج، مصطفی خالد اور نجیب عدنان بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر اے آر خالد نے اپنی نئی تصانیف پر مشتمل مجموعہ چودھری پرویزالٰہی کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر اے آر خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے قلم اور افکار کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں، آپ کے تجزئیے وقت اور حالات کے مطابق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے، کروڑوں قیمتی جانیں اس وبا کا شکار ہو چکی ہیں اور ملکی معیشت کو بھی اس سے بہت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موذی وائرس کا مقابلہ صرف اور صرف احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا کو اس موذی مرض سے جلد نجات عطا فرمائے۔