ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی طرف سے جاری مہم کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

جرائم پیشہ و سماج عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کرکی200کے قریب ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

منگل 1 دسمبر 2020 23:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل کی طرف سے جاری مہم کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر،سماج دشمن عناصر،اشتہاری و روپوش ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں حیدرآباد پولیس نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی سربراہی میں بھرپور حصہ لیا اور جرائم پیشہ و سماج عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کرکی196ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور دیگرسامان برآمد ہواہے۔حیدرآباد پولیس نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 28 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 28 مقدمات درج کیے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20پستول اور بھاری مقدار میں رائونڈز بھی برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم،منشیات،جعلسازی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں 33 روپوش اور 18 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

منشیات کے خلاف حیدرآباد پولیس نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 64 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت 69 مقدمات درج کئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 478 لیٹر شراب، 31کلو 72 گرام چرس، 4کلو 9 گرام بھنگ، 34گرام ہیروئن اور 50 گرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی، گٹکا و مین پوری کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 53 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 59 مقدمات درج کئے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1125 کلو 45 گرام تیار شدہ مین پوری اور 100 کلو خام مال مین پوری جبکہ 196 کلو 7 گرام گٹکا برآمد کیا گیا۔