روس نے امریکہ پر میزائل تان لیے،سمندر میں فوجی بیڑے تعینات

امریکہ کے جنگی بیڑے جاپان کی سمندری حدود میں پہنچ چکے،بمبار طیاروں کی اڑان

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 2 دسمبر 2020 06:12

روس نے امریکہ پر میزائل تان لیے،سمندر میں فوجی بیڑے تعینات
ماسکو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02  دسمبر2020ء) روس نے آرمڈ فورسز کو حکم دیا ہے کہ ایڈوانسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی جاپان کی سمندری حدود میں واقع کرلی جزیرے پر پہنچا دیا جائے۔ جیسا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نوک جھونک شروع ہو چکی اور اس سلسلے میں امریکہ اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں اترنے کا اعلان کر چکا اور مڈل ایسٹ کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روس نے بھی اپنی آرمی کو ہائی الرٹ رہنے اور سمندری حدود میں پروازیں کرنے کا آرڈر دے دیا ہے۔

جنرل جینیڈی زیڈکو جو کہ روس کی ایئر ڈیفنس کے علاقائی کمانڈر ہیں نے بذات خود s-300v4میزائل لانچر کا معائنہ کیا اور کہا کہ اگر بارڈڑ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوتی یا کسی بھی قسم کی خطرے کی صورت حال پیدا ہوتے دکھائی دیتی ہے تو وطن کے دفاع میں دیر نہیں کرنی۔

(جاری ہے)

روس نے اس قسم کے اقدامات کرنے کا حکم اس لیے دیا ہے کہ کچھ دن قبل ایک امریکی جنگی بیڑی سمندری حدود میں روس کے بارڈر سے صرف دو کلومیٹر دور دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے جب امریکہ کے دو B-52بمبار طیارے روس کے اوک ہاسک میں سمندر حدود کے اوپر سے گزرے تو اس کے اگلے دن امریکہ یہ دیکھ کر پریشان ہو گیا تھا کہ روس کے بمبار طیارے الاسکا کے اوپر پروازیں کر رہے ہیں۔خیر اس قسم کی حدود کی خلاف ورزیاں ودنوں ممالک کے درمیان اکثر ہوتی رہتی ہیں مگر اس وقت خطے میں موجود جانکنی کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کچھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا ہر ملک اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہو چکا ہوا ہے۔

تاہم امریکہ یہ بات بھی جانتا ہے کہ حالیہ ادوار میں روس نے اپنے دفاع نظام کو خاصا مضبوط کیا ہے اور وہ کسی بھی لیول کی نیوکلیئر جنگ لڑنے کے لیے خود کو تیار کر چکا ہوا ہے۔تاہم دیکھنا یہ ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے یہ سبھی ممالک کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔