ڈرامہ سیریل "رقص بسمل" کا نیا ٹیزر جاری

بدھ 2 دسمبر 2020 11:42

ڈرامہ سیریل "رقص بسمل" کا نیا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :ڈرامہ سیریل "رقص بسمل" کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ٹیزر میں اداکار عمران اشرف "موسی" کے بھیس میں نظر آرہے ہیں اور اپنی والدہ سے کسی نیک اور باپردہ لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار عمران اشرف کے ہمراہ اداکارہ سارہ خان اور انوشے عباسی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ ڈرامے کی ہدایت کاری وجاہت روف نے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :