شیخوپورہ‘سرکاری فنڈز میں خرد برد‘ایکسئن سمیت پانچ ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

بدھ 2 دسمبر 2020 14:08

شیخوپورہ‘سرکاری فنڈز میں خرد برد‘ایکسئن سمیت پانچ ملزمان کو ریمانڈ ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم نے اڑھائی کروڑ روپے کے سرکاری فنڈز کی خرد برد میں ملوث ایکس کاویٹر ڈویژن کے ایکسین امتیاز اکبر بھٹی دو ایس ڈی اوز محمد اسلم اور فرحت محمود اور سب انجینئروں شاہد محمود اور حشمت علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق اس مقدمہ میں ملوث ایس ڈی او مظفر محمود دو دسمبر تک عبوری ضمانت پر ہے ان ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف سورس رپورٹ کی بنیاد پر مالی سال 19-2018ء میں محکمہ آبپاشی کے شعبہ ایکس کاویٹر ڈویژن میں بوگس بلوں کے ذریعے تقریباً اڑھائی کروڑ روپے کی خرد برد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا یہ ملزمان گرفتار ہوتے ہی علیل ہوگئے جس کی بناء پر ان کو ہسپتال داخل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جس کی وجہ سے ملزمان سے خرد برد کی جانے والی رقم کی ریکوری نہ ہوسکی ہے ان ذرائع کے مطابق اس مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مجیب الرحمنٰ کی سربراہی میں ایک ٹیم کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :