برطانیہ نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی منظوری دے دی

بدھ 2 دسمبر 2020 15:02

برطانیہ نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی منظوری دے دی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) برطانیہ دنیا میں ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے فائزر، بائیو اینڈ ٹیک کی کورونا وائرس کے خلاف تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر صحت کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں آئندہ ہفتے سے یہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اسے کووڈ خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ ویکیسن ایک جرمن اور امریکی کمپنی نے مل کر تیار کی ہے۔ چند ہفتے قبل کہا گیا تھا کہ کورونا کے مریضوں پر اس ویکسین کے تجربات 95 فیصد کامیاب رہے ہیں۔