وزیرصنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجوکی ہدایت سائٹ لمیٹڈمیں ریکوری بہترہوگئی

کوروناپابندیوں کے باوجودسائٹ لمیٹڈکی انتظامیہ نے صنعتی اسٹیٹس کے ملازمین کوتنخواہیں وقت پراداکردیں،ملازمین کااظہاراطمینان

بدھ 2 دسمبر 2020 16:12

وزیرصنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجوکی ہدایت سائٹ لمیٹڈمیں ریکوری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیرصنعت وتجارت جام اکراللہ دھاریجوکی خصوصی ہدایت کومدنظررکھتے ہوئے سائٹ لمیٹڈکی انتظامیہ نے سندھ بھر کے تمام صنعتی اسٹیٹس کے ملازمین اورپنشنرزکوتنخواہیں وقت پراداکردیں جس پرملازمین وافسران اورپنشنرزنے جام اکرام اللہ دھاریجو،ایم ڈی سائٹ لمیٹڈپرویزاحمدبلوچ،ڈائریکٹرفنانس سائٹ لمیٹڈارباب علی خان،چیف انجینئرعبدالرشید ملانو، انجینئرنگ اورریکوری کے متعلقہ شعبہ جات کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اطمینان کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

سائٹ کے ملازمین کورونا پابندیوں کے باعث تنخواہیں تاخیرسے ہونے پرپریشان تھے۔وزیرصنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجونے اس کانوٹس لینے ہوئے متعلقہ افسران کوتمام صنعتی اسٹیٹس میں ریکوری بہتربناتے ہوئے ملازمین،افسران اورپنشنرزکوتنخواہیں وقت پرادا کرنے کی تاکیدکی جس کے بعدسائٹ لمیٹڈانتظامیہ نے سندھ بھرمیں کوروناپابندیوں کے باوجودریکوری بہتربناکرتنخواہیں اور پنشنزمعمول کے مطابق اداکردیں،گزشتہ 3 ماہ سے ادارے کے ملازمین کوتنخواہیں اورپنشنز وقت پر مل رہی ہیں جس پرسائٹ کے ملازمین نے جام اکرام اللہ دھاریجو اور سائٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :