کوئٹہ ، ملازمت میں خصوصی افراد کے مختص کوٹہ پر عملدارآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا،گورنر امان اللہ خان یاسین زئی

بدھ 2 دسمبر 2020 22:43

کوئٹہ ، ملازمت میں  خصوصی افراد کے مختص کوٹہ پر عملدارآمد کو ہر صورت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں خصوصی افراد کے ساتھ مثبت اور خوشگوار رویہ معاشرے کو زندہ رکھنا اور آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہے انہوں نے معذور افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جسمانی معذوری کا شکار تو ہو سکتے ہیں لیکن مجبور ہرگز نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے اس صدی کے عظیم سائنسدان اسٹفن ہاکنگ بہترین مثال ہے جو معذور ہونے کے باوجود مثالی سائنسدان بننے میں کامیاب ہوئے اسٹفن ہاکنگ کے ہاتھ پاں کام نہیں کرتے تھے اور قوت گویائی سے بھی محروم تھے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے باعث وہ بولنے کے قابل بھی تھے اور مہارت کے ساتھ کمپیوٹر بھی استعمال کرتے تھے گورنر یاسین زئی نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی حیران کن ترقی نے معذوری اور مجبوری کے فرق کو واضح کیا ہے انہوں نے کہا خصوصی افراد کو اس سائنسی ترقی اور سہولت سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے تاکہ وہ معاشرے میں متحرک، مفید اور بامعنی کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت خصوصی افراد کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ملازمت میں انکے مختص کوٹہ پر عملدارآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :