
کاون کمبوڈیا میں قیدی نہیں ہاتھی کی زندگی گزارے گا، امریکی گلوکارہ
نیا کے تنہا ترین ہاتھی قرار دیے جانے والے کاون کو تین دن قبل 30 نومبر کو پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا
جمعرات 3 دسمبر 2020 22:42

(جاری ہے)
کاون کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں قدرے تنگ جگہ اور پنجرے میں رکھا گیا تھا، جہاں ان کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی۔
انتہائی تنگ اور ناقص حالات میں کاون کو رکھے جانے کے بعد چیر سمیت جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسے آزاد کرکے دوسرے ملک منتقل کرنے کی مہم چلائی تھی اور رواں برس مئی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی کاون کو آزاد کرکے دوسرے ملک بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے۔عدالتی احکامات کے بعد حکومتِ پاکستان نے ابتدائی طور پر کاون کو واپس سری لنکا بھیجنے پر بھی غور کیا تھا تاہم بعد ازاں کمبوڈیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور 29 نومبر کو اسے روانہ کردیا گیا۔کاون کو سری لنکا نے 1985 میں تحفے کے طور پر پاکستان کو دیا تھا اور اس وقت اس کی عمر محض ایک سال تھی۔کاون کو پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے جانے کے اخراجات گلوکارہ چیر اور دیگر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے برداشت کیے تھے اور اس کی آزادی کی خبر دنیا بھر کے میڈیا میں اہم خبر کے طور پر شائع ہوئی۔اب کاون کو جہاں رکھا گیا ہے وہ جنگل 25 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں پر مجموعی طور پر 600 ہاتھی بھی موجود ہیں۔بہت بڑی اراضی کے جنگل میں کاون کی منتقلی پر گلوکارہ چیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایک قیدی کی طرح نہیں بلکہ ایک جانور کی طرح زندگی گزارے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیر نے کاون کی کمبوڈیا منتقلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاتھی کو چند سال بعد دوبارہ دیکھنے آئیں گی۔گلوکارہ چیر نے کمبوڈین زو حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگ زیادہ محبت کرنے اور جانوروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عائشہ عمرکے ڈیٹنگ شو پرتنازع، سوشل میڈیا پرہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی
-
سپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان
-
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اوربپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی
-
ڈرامہ سیریل مہرا نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.