الیکشن کمیشن نی2018انتخابات کاریکارڈتلف کرنیکاحکم دیدیا

جن حلقوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، ان حلقوں کا ریکارڈ ضائع نہیں جائے گا

جمعہ دسمبر 18:54

الیکشن کمیشن نی2018انتخابات کاریکارڈتلف کرنیکاحکم دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کا پولنگ ریکارڈ تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جن حلقوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، ان حلقوں کا ریکارڈ ضائع نہیں جائے گا۔ استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز اور ووٹ ماؤنٹ شیٹ تلف کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ مراسلے کے مطابق الیکشن 2018 کا انتخابی سامان مقررہ کانٹریکٹر کے ذریعے تلف کیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ویئر ہاؤسز سے انتخابی سامان اٹھانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2018 میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جماعت برسر اقتدار آئی۔