عمران خان کو جو لے کر آئے ہیں یہ ان کیخلاف بھی ڈٹ جائے گا، افتخار احمد

عمران خان خود کو عوامی لیڈر سمجھتا ہے،اس کے لانے والوں کو بھی سمجھ لگ جائے گی کہ وہ کس کو لے کر آئے ہیں، سینیئر صحافی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 4 دسمبر 2020 22:06

عمران خان کو جو لے کر آئے ہیں یہ ان کیخلاف بھی ڈٹ جائے گا، افتخار احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) سینیئر صحافی افتخار احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو قوتیں لے کر آئی ہیں کل کو یہ ان کیخلاف بھی ڈٹ جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں حکومت لانے والوں کی ایک ایسی دریافت ہے کہ کل ان کو بھی سمجھ آ جائے گی کہ وہ کس آدمی کو لے آئے ہیں۔

عمران خان کسی کی کوئی بات نہیں مانے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں عمران خان ان کی کوئی بھی غلط بات نہیں مانے گا، عمران خان خود کو عوام کا منتخب نمائندہ سمجھتا ہے ، وہ خود کو انتہائی طاقتور عوامی رہنما سمجھتا ہے اور اسے لگتا ہے کہ اسے عوام نے جمہوری طور پر منتخب کیا ہے، لیکن اس کو لانے والوں کے لیے یہ کل کو مشکل بن جائے گا۔ کیونکہ یہ ان کی بھی بات نہیں مانے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جب ان کے سامنے کھڑا ہوگا تو ان کو احساس ہوگا کہ وہ کس کو دریافت کر لائے ہیں۔ عمران خان کے رویے سے تصادم بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :