لاہور داخل ہونے والے 2لاکھ 97ہزار827 لٹر دودھ کی چیکنگ ،15ہزار280لٹر ناقص دودھ تلف

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:06

لاہور داخل ہونے والے 2لاکھ 97ہزار827 لٹر دودھ کی چیکنگ ،15ہزار280لٹر ناقص ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہور داخل ہونے والے 2لاکھ 97ہزار827 لٹر دودھ کی چیکنگ کی جس میں سی15ہزار280لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق دیگر کاروائیوں میں 2 فوڈ پوائنٹس سیل،ایک کی پروڈکشن بند،3کوبھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے۔سگیاں روڈ پر چیکنگ کے دوران ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر حمزہ پان شاپ کو سیل کردیاجبکہ گٹکا کے 1678 ساشے، ون ٹو ون گٹکا کے 1129 ساشے تلف کر دئیے گئے۔نشترکالونی میں ملک کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ای پی او جاری کردیا گیا۔چیکنگ کے دوران کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور لائسنس کی عدم دستیابی پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :