میمو سکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں خواست دائر کر دی گئی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) میمو سکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں خواست دائر کر دی گئی ۔در خواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیاکہ سی آئی اے نے انتہائی ہوشیاری سے حسین حقانی کو تحفظ فراہم کیا،نو رکنی لارجر بینچ نے حسین حقانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق حسین حقانی کی مرحومہ وکیل عاصمہ جہانگیر پس پردہ سازش سے نا واقف تھیں، مرحومہ وکیل اس حقیقت سے واقف تھیں کہ حسین حقانی نے مائک مولن کو مراسلہ لکھا ،درخواست میں ایبٹ آباد آپریشن کے واقعات بیان کرتے ہوئے اسے ناکام آپریشن قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ،ملکی سلامتی کے تناظر میں استدعا ہے کہ میمو کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا جائے