ابن عربی کی حلیمہ سلطان کیساتھ تصویر وائرل، مداحوں کی اظہار پسندیدگی

ہفتہ 12 دسمبر 2020 12:12

ابن عربی کی حلیمہ سلطان کیساتھ تصویر وائرل، مداحوں کی اظہار پسندیدگی
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تٴْرک نژادامریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر حلیمہ سلطان کے ساتھ تصویر شیئر کردی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اٴْن کے ہمراہ ’ارطغرل غازی‘ کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان بھی موجود ہیں۔

عثمان سیقوت کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ارطغرل غازی کے سیٹ کی ہے۔تٴْرک نژادامریکی اداکار نے انسٹاگرام پر حلیمہ سلطان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک شاندار اور زبردست اداکارہ اسرا بیلگیچ کے ہمراہ ارطغرل غازی کے سیٹ کی تصویر۔‘عثمان سیقوت کی اس پوسٹ کو پاکستان سمیت دٴْنیا بھر میں موجود اٴْن کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔