
پولیس کی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 20 ملزمان کو گرفتار
منگل 15 دسمبر 2020 22:41
(جاری ہے)
چاکیواڑہ پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز احمد علی اور شہزاد احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم محمد شفیع کو گرفتار کرکے 30 کلو 900 گرام چرس 43000 ہزار روپے نقد اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رکشہ ڈرائیور ہے جو کہ منشیات رکشے میں رکھ کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔مبینہ ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان اشفاق اور عامر علی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے۔پی آئی بی کالونی پولیس نے دو ملزمان نور محمد اور محمد شاہد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے جمعہ وہفتہ کی درمیانی شب شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے مصطفی نامی نوجوان زخمی ہوا تھا جو دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔عیدگاہ پولیس نے گٹکا فروش فقیر محمد کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔چاکیواڑہ پولیس نے 8 سالہ بچے سے بدفعلی میں ملوث ملزم شاہ زیب عرف باٹوا کو گرفتار کرلیا۔رضویہ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کا کارندہ ایاز کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔اسی تھانے کی پولیس نے ایک اور کارروائی میں گٹکا فروش فاروق کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔ڈاکس پولیس نے منشیات فروش شفیق اور محمد مقصود کو گرفتار کرکے 580 گرام چرس برآمد کرلی۔ایک اور کارروائی میں ڈاکس پولیس نے گٹکا فروش علی اکبر کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔اسی تھانے کی پولیس نے تیسری کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنلز سہیل اور قربان کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلیامزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.