کراچی پولیس کی کارروائیاں،16ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 23 دسمبر 2020 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2020ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث۔ اسٹریٹ کرمنلز۔منشیات وگٹکا فروش ودیگر جرائم پیشہ افراد سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ۔منشیات ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم عرفان اللہ کو گرفتار کرکے گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

نیو ٹائون پولیس نے ملزم نصیب اللہ کو گرفتار کرکے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کرلی۔لیاقت آباد پولیس نے منشیات فروش محمد عمران عرف کالا منا کو گرفتار کرکے 225 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور فروخت کی رقم 19550 روپے برآمد کرلی۔ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم افضل کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم منشیات کا عادی اور نشے کے لئے چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ جمشید کوارٹر پولیس نے تین منشیات فروشوں تنویر عرف چوزہ۔ کاسو اور طاہر کو گرفتار کرکے 3310 گرام چرس برآمد کرلی۔پریڈی پولیس نے دوران گشت تین ملزمان ربیع الاول۔کاشف اور وہاب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروش وسیم کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔لیاقت آباد پولیس نے دو ملزمان دانیال عرف رنڈوا اور اعجاز حسین کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔سہراب گوٹھ پولیس نے تین ملزمان عصمت اللہ۔محمد اشرف اور عصمت اللہ کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چھالیہ۔گٹکا ماوا اور نقدی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :