کورونا کی نئی قسم بے شمار اموات کا سبب بنے گی

اگر احتیاط نہ کی گئی تو انسانی اموات کے انبار لگا جائیں گے،طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 30 دسمبر 2020 05:21

کورونا کی نئی قسم بے شمار اموات کا سبب بنے گی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار۔ تازہ ترین ۔ 30 دسمبر2020ء) یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جو سامنے آئی ہے یہ انتہائی مہلک ہے۔یہ پہلی قسم سے زیادہ تیزی سے اور آسانی کے ساتھ پھیلنے کی استطاعت رکھتی ہے۔اور سب سے زیادہ پریشانی کی یہ بات ہے کہ یہ قسم پہلی قسم سے کہیں زیادہ مہلک بھی ہے اور اس کے انسانی جسم پر اثرات بھی زیادہ عرصے تک رہنے والے ہیں۔

چونکہ کورونا کی نئی قسم بڑی آسانی اور تیزی کے ساتھ پھیلنے والی وبا ہے لہٰذا اس وجہ سے اب کی بار اموات کا تناسب پہلے سے کہیں زیادہ ہو گا۔اس قسم کی تیزی کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ ایک ہفتے کے اندر اس نے برطانیہ سے اٹلی،امریکہ اور بھارت تک کا سفر طے کر لیا ہے۔کورونا وبا کی یہ نئی قسم اب اور بھی ممالک میں نظر آ گئی ہوئی ہے جس وجہ سے ہیلتھ ماہرین بے بس نظر آ رہے ارو لوگوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے برطانیہ کی ایک نرس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس نے روتے ہوئے اور ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے درخواست کی ہے کہ گھر پر رہیں اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کی جو ہدایات انہیں دی جا رہی ہیں وہ اپنائیں کیونکہ اس کے سامنے لوگ جس بے دردی سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں وہ حالت صرف وہ دیکھ رہی ہے کیونکہ اس کی ڈیوٹی کورونا وارڈ میں ہے۔اگرچہ کورونا وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں آ چکی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود بھی کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ایک سال مکمل ہو چکا مگر ابھی تک اس وائرس کی شدت میں ذرا بھی کمی نہیں آئی بلکہ اس نے اب اپنی ہیئت بھی بدل لی ہوئی ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ تیسری لہر میں اس کی تیسری قسم بھی وجود میں آنے کا خدشہ ہے۔

لہٰذا اس موذی وبا سے بچنے کا واحد طریقہ ہے کہ اللہ سے مدد کی دعا مانگیں صبر کریں اور طبی ماہرین کی دی گئی ہدایات کے مطابق سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے ماسک کا ضرور استعمال کریں ۔ یاد رکھیں کہ صرف احتیاط ہی اس وبا کا اب تک کا واحد علاج دریاف ہو سکی ہے۔