ملک ریاض کے بیٹے سے رقم واگزارکرائی جائے،خستہ خان

جمعرات 31 دسمبر 2020 20:21

پشاور۔31دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2020ء) :ہریانہ پایان کے رہائشی خستہ خان نے وزیراعظم عمران خان ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض کے بیٹے سعد ریاض نے کاروبار کے سلسلے میں جو پیسے ہڑپ کئے تھے وہ واپس دلوائے جائیں اور تحفظ سمیت انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خودسوزی پر مجبور ہو جائونگا ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں ص متاثرہ شخص خستہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2017 میں سعد ریاض کے ساتھ کنسٹرکشن کا کاروبار شروع کیا تھا 6 ماہ تک کاروبار ٹھیک چل رہا تھا جبکہ 2018 میں کاروبار ختم کرنے کے بہانے ہمیں ڈیڑھ کروڑ کا چونا لگا کر واپس لاہور چلا گیا جب ہم اپنے پیسے مانگنے گئے تو سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پر الٹا ہمیں ہی ڈرا دھمکا یااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہمیں واپس بھیج دیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے ۔