پوپ فرانسس کو ناسازی طبع کا سامنا،ایک چرچ سروس میں اپنی شرکت منسوخ کرنا پڑ گئی

جمعہ 1 جنوری 2021 17:06

پوپ فرانسس کو ناسازی طبع کا سامنا،ایک چرچ سروس میں اپنی شرکت منسوخ ..
سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو سال کے اختتام پر ایک مختصر نوٹس پر ایک چرچ سروس میں اپنی شرکت منسوخ کرنا پڑ گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویٹیکن کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ پوپ کی طبعیت بہتر نہیں تھی اور اس لیے انہیں ایک دعائیہ تقریب میں اپنی شمولیت منسوخ کرنا پڑی۔ کیتھولک کلیسا کے 84 سالہ سربراہ کے بجائے کارڈینل ڈین جیوانی باٹسٹا نے سال کے اختتام پر اس کلیسائی دعائیہ تقریب کی سربراہی کی۔ آج نئے سال کے پہلے دن کی دوپہر ہونے والی ایک دعائیہ تقریب کی قیادت غالبا پوپ فرانسس ہی کریں گے۔