جامعہ کراچی : بیچلرزپروگرام کی63 ایسے امیدوارجو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے مطمئن نہیں تھے، انہیںان کی جوابی کاپیاں دکھائی گئیں

جمعہ 1 جنوری 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز (مارننگ پروگرام) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے جاری کردہ نتائج سے جو طلبہ مطمئن نہیں تھے انہیں ان کی آنسرشیٹ(Answer Sheet ) آنسر کی(Answer key ) کے ساتھ جمعہ کے روز( یکم جنوری 2021 ء کو) دوپہر 3:00 بجے دکھائی گئیں،جوابی کاپیاں امیداروں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی دیکھ سکتے تھے۔

علاوہ ازیں ایسے طلبہ جوداخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں کووڈ19 میں مبتلاتھے یا ان میں علامات پائی جاتی تھیں ان کاداخلہ ٹیسٹ یکم جنوری 2021 ء کوصبح11:00 بجے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے آفس میں منعقد ہوا۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق63 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جو جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے اور06 امیدواروں کی جانب سے کووڈ19 میں مبتلا یا علامات پائی جانے کی وجہ سے بعد میں ٹیسٹ لینے کی درخواست کی گئی تھی،جبکہ 05 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی کی خصوصی ہدایت پرا میدواروں کو جوابی کاپیاں دکھائی گئیں اور ایسے امیدار جو داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں کووڈ19 میں مبتلاتھے یا ان میں علامات پائی جاتی تھیں ان کاداخلہ ٹیسٹ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :