پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ حنیف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

ہفتہ 2 جنوری 2021 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ حنیف دخترمحمد حنیف کو سائوتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان جیو گرافی) کے مضمون میں ان کے ’پاکستان کے بڑے شہروں میں ماحولیاتی نظام کی خدمات کی نشاندہی : لاہور کا مطالعاتی مقالہ‘ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد ، پی ایچ ڈی کی ڈگری جار ی کر دی ہے۔