لاہور سمیت پنجاب میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم

ہفتہ 2 جنوری 2021 18:52

لاہور سمیت پنجاب میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی،صوبائی حکومت نے بھاری سالانہ سبسڈی کے باعث پنجاب وائی فائی پراجیکٹ بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم ہونے سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا، ریسرچ سکالرز اور صحافی مفت وائی فائی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق دور میں صوبے کے دو سو مقامات پر پنجاب وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب وائی فائی منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔منصوبے کیلئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔ منصوبے کے تحت پنجاب میں بڑی لائیبریوں، کالجز، تعلیمی اداروں، پارکس اور پریس کلبوں سمیت دیگر اہم سرکاری مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب وائی فائی منصوبہ بند کرنے کے بعد صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے پی ٹی سی ایل کے ساتھ مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے مذاکرات شروع کر دئیے۔